یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے فینورڈ کلب کو چار صفر سے ہرا دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:09

یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے فینورڈ کلب کو چار صفر سے ہرا دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) یورپا لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے فینورڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور فینورڈ کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ 35 ویں منٹ میں سٹرائیکر وین رونی نے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم چھائی رہی ، وین رونی کے پاس پر جوان ماٹا نے دوسرا گول داغ دیا۔ فینورڈ کے دفاعی کھلاڑی جونز کی غلطی سے سکور تین صفر ہوگیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں جیسی لنگارڈ نے ایک اور گول کر دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے چار صفر سے کامیابی سمیٹ کر گروپ اے میں پوزیشن مستحکم کی۔ ۔