سندھ میں 4 روز قیام کے دوران شریف برادران کی کرپشن کی داستان بچے بچے کو سنائوں گا، شاہ محمود قریشی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ جارہا ہوں جہاں 4 روز قیام کے دوران عمران خان کا پیغام اور تحریک انصاف کا نظریہ سندھ بھائیوں کو بتائوں گا اور شریف خاندان کی کرپشن کی داستان بچے بچے کو سنائوں گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سندھ روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھی بھائیوں کو تحریک انصاف کے پرچم تلے منظم کرنے کے لئے سندھ جارہا ہوں جہاں مختلف علاقوں کا دورہ اور مقامی قیادت سے ملاقاتیں بھی کروں گا ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور شریف خاندان کی کرپشن کی داستان بچے بچے کو سنائوں گا ۔

اس دورے کے دوران تبدیلی اور متبادل پارٹی میں شمولیت چاہنے والوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا ۔