سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگی

سرتا ج عزیز بھی بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

جمعہ 25 نومبر 2016 15:41

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ ا?ف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔پاکستانی مشیر خارجہ سرتا ج عزیز 3اور 4دسمبر کو امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان میں ترقی اور سلامتی سے متعلق کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :