گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن ،ْ 23مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 15:41

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ،کاروائی کے دوران23مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے اجتماعی سرچ آپریشن کرکے 23مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری مزید کاروائی کر رہی ہے ،ْ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :