ملزم نعمان کھوکھر نے مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی

جمعہ 25 نومبر 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء)ملزم نعمان کھوکھر نے مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے فہد ملک کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت میں فہد ملک کے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر ملزم نعمان کھوکھر کی طرف سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ یہ دہشتگردی کا کیس نہیں ہے، جہاں وقوعہ ہوا وہاں کوئی بھی نہیں تھا اس لیے سیون اے ٹی اے لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عدالت اس دفعہ کو مقدمے سے خارج کر دے۔