قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 25 نومبر 2016 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ کراچی وائٹس سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینزاور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ سٹیٹ بینک آف پاکستان گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا، گروپ ٹو میں کے آر ایل اورحبیب بینک کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگی جبکہ نیشنل بینک اور یوبی ایل کی ٹیموں کا آمنا سامنایوبی ایل گرائونڈ نمبر 1 میںہوگا، فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا

متعلقہ عنوان :