محکمہ تحفظ ماحول کا فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 25 نومبر 2016 15:33

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے وائس چیئرمین اعجاز بٹ کی سربراہی میںگڑھی شاہو کے علاقے میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی اور شور پیداکرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیاگیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین نے بتایا کہ کریک ڈائون کا مقصد گاڑیوں کے ذریعے پیدا ہونے والی آلودگی کو روکنا ہے اور عوام میں اس سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے تاکہ وہ بروقت اپنی گاڑیوں کی مرمت کروائیں اور غیر معیاری ایندھن سے اجتناب کریں۔گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خلاف ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحول کی مشترکہ کاوش سے آگاہی مہم عمل میں لائی گئی اس ضمن میں گاڑیوںکے چالان کیے گئے اور لوگوںمیں اس حوالے سے پمفلٹ اور لٹریچر تقسیم کیا گیا ۔