اے پی پی پشاور بیوروکے نوجوان کمپیوٹر آپریٹرندیم اختر برین ہمریج کی وجہ سے انتقال کرگئے

جمعہ 25 نومبر 2016 15:13

پشاور۔25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سرکاری خبر رسا ںادارے ’’اے پی پی ‘‘ پشاور بیورو اردوسروس کے نوجوان کمپیوٹر آپریٹر ندیم اختر برین ہمریج کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ندیم اختر اے پی پی پشاور بیورو کے اردو سیکشن میں بطور کمپیوٹر آپریٹر کام کر رہے تھے،وہ ایک نرم خو اور خوش مزاج انسان تھے ان کی طبیعت گھر میں جمعرات کی شام کھانے کی میز پر اس وقت بگڑی جب ان کا بلڈ پریشر اچانک انتہائی بڑھ گیا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے ،وہ جمعہ کی صبح 6 بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔انھوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ ‘ تین بچیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ شام چاربجے کوٹلا رشید خان گنج میں ادا کی جائیگی ۔ ندیم اختر کی چانک موت نے تمام دوست و احباب اور’’ اے پی پی ‘‘کے جملہ کارکنان کو گہری صدمے سے دوچار کردیا ہے جبکہ ’’ اے پی پی ‘‘ پشاور بیورو میں بیورو چیف آیاز محمد اور انچارج اردو سروس شفیق الرحمان اور دیگر سٹاف نے ان کے روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کا بھی اختتام کیاگیا جس میں ’’ اے پی پی ‘‘پشاور بیورو کے تمام سٹاف نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :