پاکستان میں 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین تمباکو کا استعمال کرتی ہیں، تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں،وزارت قومی صحت

جمعہ 25 نومبر 2016 15:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان میں 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین تمباکو کا استعمال کرتی ہیں، تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیںجن میںسے 12.2 فیصد مر د اور 4.5 فیصد خو اتین شامل ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوںمیں تار جمع ہوجاتاہے جو کہ کینسر اور دیگر مو ذی امراض کا باعث بنتا ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وباء کو کنٹرول کیا جائے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں اور اُن کے مہلک اثرات کو اُجا گر کیاجائے۔

یہ بات انھوںنے تمباکو نوشی کی دوسری قومی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سر وے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین تمباکو کا استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے دو ہزار افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیںجن میںسے 12.2 فیصد مرد اور 4.5 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹوبیکو کنڑول سیل نے بتایا کہ ہماری وزارت ایف سی ٹی سی اور عالمی ادارہ صحت کی تمباکو نوشی کے خلاف پالیسوں سے مکمل اتفا ق کرتے ہیں اور ہر ممکن ان پا لیسوں پر عمل دارآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسی لئے تشہیری مہم کاآغاز کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے تمباکو نوشی کو ترک کرنے کا رجحان پیدا ہو گا ۔وائٹل اسٹر یٹجی کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر نے کہاکہ ہر 30سیکنڈ کی اسپنج مہم ہے جو اس سے قبل دنیا کے دوسرے 25 ممالک میں چلائی جا چکی ہے جس سے بہت اچھے نتائج مر تب ہوئے ہیں۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی اس مہم سے بہت اچھے نتائج پیدا ہوں گے اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات عوام تک پہنچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :