اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

جمعہ 25 نومبر 2016 15:13

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں،صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صنعتوں کیلئے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 200روپے کی کمی کی منظوری دی گئی،زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں،صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی،ٹیکس استثنیٰ آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ہوگا

متعلقہ عنوان :