Live Updates

24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کا بل منظور کرواتی ، حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب کا عمل ہو،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کا بل منظور کرواتی لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب کا عمل ہو۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24ویں ترمیم احتساب میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے،پیپلزپارٹی نے جب ایسی قرارداد پیش کی تو (ن) لیگ نے مخالفت کی تھی،مسلم لیگ(ن) کا کیس بہت کمزور ہے۔

اس لئے راستہ نکالا جارہا ہے،ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت صاف نہیں تھی،(ن) لیگ کے وکلاء معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،پاکستان کمیشن آف انکوائری بل متنازع ہے،مشترکہ اپوزیشن نے سینیٹ میں بل پیش کیا تھا،اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کا بل منطور کراتی لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب کا عمل ہو،ہم اپوزیشن کے بل کی مخالفت نہیں کریں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات