سینٹ میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد ،جنوبی وزیرستان میں صحت و تعلیم کے محکموں کی سکیموں اورکمپنیات ترمیمی بل پر رپورٹس پیش

جمعہ 25 نومبر 2016 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) سینٹ میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد ،جنوبی وزیرستان میں صحت و تعلیم کے محکموں کی سکیموں اورکمپنیات (لیگل ایڈوائزرز کی تقرری) (ترمیمی) بل 2016ء قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹس پیش کردی گئی ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

بعد ازاں ایوان نے کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کمیٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز خوش آئند ہیں۔ اس پر کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ موثر طریقے سے کام کر رہی ہے اور لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کمپنیات (لیگل ایڈوائزرز کی تقرری) (ترمیمی) بل 2016ء پر رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر صالح شاہ نے جنوبی وزیرستان میں صحت و تعلیم کے محکموں کی سکیموں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :