پاکستان کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت ہر ایسے فورم میں ضرور جانا چاہئے جہاں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا جا سکے،سینیٹر اے رحمان ملک

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

پاکستان کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت ہر ایسے فورم میں ضرور جانا چاہئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اے رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت ہر ایسے فورم میں ضرور جانا چاہئے جہاں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان بھارت کیخلاف شواہد سمیت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شریک ہو تاکہ کانفرنس کے مندوبین بھارت کے مکروہ چہرے کو پہچان سکیں۔انھوں نے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان میں امن کے مسئلہ پر بات کرنی چاہئے جو بلا شبہ پاکستان میں امن و امان سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :