دھرنے کے دوران جمہوریت کے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں ، آرمی چیف نے ان مواقعوں پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ سے جنگ کا اعلان کردیا ،پاکستان ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرکے دو ٹوک موقف اپنائے

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

دھرنے کے دوران جمہوریت کے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں ، آرمی چیف  نے ان مواقعوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران جمہوریت کے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان مواقعوں پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ سے جنگ کا اعلان کردیا ہے،پاکستان کو چاہیے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے اور ہارٹ آف ایشیاء میں شرکت کرکے دو ٹوک موقف اپنائے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے حالات خراب ہیں،ملک حالت جنگ میں ہے،بھارت نے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھ کر جنگ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی صوبے کے وزیراعلیٰ نے عوام کے ہمراہ مرکز پر چڑھائی نہیں کی،لیکن گذشتہ دنوں میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے نہ صرف مرکز پر چڑھائی کی بلکہ دھرنے میں شریک رہے۔

(جاری ہے)

دھرنے کے دوران جمہوریت کے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان مواقعوں پر جمہوریت کو مضبوط کرنے پر مثبت کردار ادا کیا۔اعجاز الحق نے کہاکہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کی جس سے کوئی فرق نہیں پڑا لیکن پاکستان کو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرکے دوٹوک موقف اپنانا چاہیے