وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 14:46

ترکمانستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) :وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان میں اشک آباد پہنچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم دوطرفہ ملاقاتوں کے علاوہ اہم عالمی رہنماوؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف پائیدارٹرانسپورٹ پرہونیوالی گلوبل کانفرنس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ،ترکمانستان کے صدر ، مشترکہ طورپرکانفرنس کی میزبانی کریں گے ۔وزیراعظم ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی دعوت پرترکمانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :