چیپل ہیڈ لی سیریز ،نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل،راس ٹیلر ، ایڈم ملنے ، جارج والکر، کورے اینڈرسن فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈ لی سیریز کے لیی14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4دسمبر سے ہوگا۔ کین ولیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں ۔

(جاری ہے)

راس ٹیلر ، ایڈم ملنے ، جارج والکر اور کورے اینڈرسن کو فٹنس مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایا گیا۔اسکواڈ میں کین ولیم سن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لاکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈسن، میٹ ہنری، ٹوم لیتھم، کولن منرو، جمی نیشام، ہنری نکولز،مچل سینٹنر، ٹم ساوتھی اوربی جے والٹنگ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چیپل ہیڈلی ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔