پاکستانی کرکٹرز بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلا ہوگئے

چیلنج اتنا آسان نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے ، بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں ، منیکن چیلنج سے نیا جذبہ ملتا ہے،کامران اکمل

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)پاکستانی کرکٹر بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلا ہو گئے ۔محمد عرفان ، سلمان بٹ ، کامران اکمل ، محمد حفیظ اور محمد آصف فریز ہو گئے۔ پاکستان کے قومی کرکٹرز کو منیکن بخار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں محمد عرفان ، سلمان بٹ ، کامران اکمل ، محمد آصف ، محمد حفیظ اور دیگر فریز ہو گئے ۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہچیلنج اتنا آسان نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے ، بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں ، منیکن چیلنج سے نیا جذبہ ملتا ہے ۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ منیکن چیلنج سے بچپن کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔