پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین پر تشدد سمیت دیگرمسائل کے حل کے لئے قائم ہیلپ لائن سے خواتین استفادہ کریں، مائزہ حمید

جمعہ 25 نومبر 2016 14:50

پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین پر تشدد سمیت دیگرمسائل کے حل کے لئے قائم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین پر تشدد سمیت دیگرمسائل کے حل کے لئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، خواتین اس ہیلپ لائن سے استفادہ کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لئے بل پاس کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

خواتین اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کرکے موبائل ہیلپ لائن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :