ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے واک پرسوں ہو گی

جمعہ 25 نومبر 2016 14:50

ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے واک پرسوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کی اہمیت کو شہریوں میں اجاگر کرنے کے حوالے سے واک بروز اتوار سی ویو پر منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

واک نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر قیادت صبح 10 بجے میکڈونلڈ سی ویو سے شروع ہو کر نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک میں ٹریفک پولیس کراچی کے افسران اور عام شہری شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :