جنوبی افریقی کرکٹرز منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

جمعہ 25 نومبر 2016 14:39

جنوبی افریقی کرکٹرز منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء )جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین سٹیفن کک نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

سٹیفن کک کے والد اور جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین جمی کک نے 25سال قبل ون ڈے کرکٹ میں سفید گیند سے اننگز کا آغاز کیا تھا جبکہ ڈے نائٹ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ان کے بیٹے سٹیفن کک نے پنک بال سے اننگز کا آغازکرکے منفرد ریکارڈ اپنے کھاتے میں درج کرالیا۔واضح رہے کہ سٹیفن کک نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 40رنز کی اننگز کھیلی۔