شعیب اختر مجھے باؤلنگ کرنیوالے پیسرز میں سب سے زیادہ تیز رفتار تھے:کیون پیٹرسن

جمعہ 25 نومبر 2016 14:28

شعیب اختر مجھے باؤلنگ کرنیوالے پیسرز میں سب سے زیادہ تیز رفتار تھے:کیون ..

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء )سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں انہوں نے جتنے بھی فاسٹ باؤلرز کا سامنا کیا ان میں پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر سب سے تیز ترین باؤلر تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری سیریز میں کمنٹری کے دوران کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھاکہ 2005ء میں دورہ پاکستان کے دوران شعیب اختر اپنے پہلے سپیل سے زیادہ دن کے آخری سپیل میں تیز گیندیں کروارہے تھے، اس دورے سے قبل اینڈریو فلنٹوف نے ان سے کہا تھا کہ شعیب اختر کی رفتار پہلے جیسی نہیں رہی تاہم اس سیریز نے فلنٹوف کا وہ دعوی غلط ثابت کردیا۔