سینٹ میں تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ پورے ہونے پر سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد کی قرارداد کی منظوری

جمعہ 25 نومبر 2016 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سینٹ نے تنخواہ کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے حقیقی مطالبے کو پورا کرنے پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد دینے کی قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان پارلیمنٹ کو سپورٹ کرنے اور ارکان پارلیمنٹ کے حقیقی مطالبے کو پورا کرنے پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی اس کاوش کو سراہتا ہے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :