Live Updates

عمران خان پر ٹیکس چوری کے الزامات، ایف بی آر نے چھان بین شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 13:22

عمران خان پر ٹیکس چوری کے الزامات، ایف بی آر نے چھان بین شروع کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پر چوری کے الزامات لگنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عمران خان کے خلاف چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریمکورٹ کے نوٹس پر ایف بی آر نے جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ عمران خا ن کے خلاف حنیف عباسی کے الزامات کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے اپنے جواب میں کہا کہ اگر عمران خان کے ٹیکس گوشواروں میں قانونی تضاد پایا گیا تو یقینی طور پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر نے مزید بتایا کہ پانامہ لیکس کیس میں آف شو ر کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جبکہ عمرا ن خان کو بھی آف شور کمپنی پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :