پروٹیز کپتان فاف ڈو پلیسی کا آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار

جمعہ 25 نومبر 2016 13:20

پروٹیز کپتان فاف ڈو پلیسی کا آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے بال ٹمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پرفاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کیخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے ، 3 سال کے دوران یہ دوسرا موقع تھا جب ڈوپلیسی نے بال ٹمپرنگ کے الزام میں سزا پائی ، اس سے قبل ڈوپلیسی2013ء میں پاکستان کیخلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرچکے ہیں ۔