بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 13:15

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان کا پانی بند کرنے اور پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کا پانی پاکستان میں بہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے سے پانی ضائع ہو جاتا ہے اور کسانوں کو نہیں ملتا۔ پچھلی حکومتوں نے کسانوں کو پانی دینے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ بھارتی وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ستلج بیاس اور رواوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے۔ پانی کی ایک ایک بوند کو روک کر کسانوں کو دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روک کر اسے پنجاب ، جموں کشمیر اور بھارتی کسانوں کو دیا جائے گا۔