آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا راوالپنڈی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 13:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چکلالہ گیریژن راولپنڈی کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ملک ظفر اقبال بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور کے افسران اور جوانوں کو ان کی کامیابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ خیال رہے کہ آرمی چیف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے تحت ان کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔