وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آصف زرداری سے ملاقات ،پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت

پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ کے مشیروں کی تعیناتی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ،قانونی کمیٹی تشکیل

جمعہ 25 نومبر 2016 13:25

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں وزیر اعلی کے مشیروں کی تعیناتی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مطالبہ کر لیا ۔ وزیر اعلی سندھ جمعہ کو ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ جس میں سندھ میں وزیر اعلی کے مشیروں کو قلمدان دینے پرمشاورت ہوئی جبکہ پارٹی اور حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کے مشیروں کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیئے جانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں قانونی ماہرین پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دی جس میں فاروق ایچ نائیک ،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ شامل ہیں ۔ قانونی کمیٹی ہی سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرتضیٰ وہاب کی وزیر اعلی مشیر برائے قانون کو غیر قانونی قرار دے کر عہدے سے علیحدگی کا حکم دیا تھا ۔