اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس28 نومبر کو طلب

جمعہ 25 نومبر 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 نومبر کو طلب کر لیا ۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل نے دو ججز اور تین وکلاء کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کئے ہیں جن میں محمد بشیر ، محمد ایوب مروت جبکہ تین وکلاء میں عمر فاروق ، مزمل خان اور میاں حسین شامل ہیں ۔

جوڈیشل کمیشن ان ناموں پر غور کر کے ان کی بطور ہائی کورٹ ججز تقرری کے لئے سفارش کرے گا ۔ کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو جج صاحبان جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب میاں گل کی مستقل تقرری پر غور کیا جائے گا ۔