مسابقتی کمیشن نے ٹیلی کام پالیسی پر نظرثانی کی سفارش کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے ٹیلی کام پالیسی 2015 کے بارے میں حکومت کو پالیسی نوٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پالیسی نوٹ میں حکومت سے ٹیلی کام پالیسی 2015 بلخصوص ٹیلی کام سیکٹر کے لیے مسابقتی رولز کے حوالے سے از سرنو جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے، وزارت آئی ٹی وٹیلی کام کی جاری کردہ ٹیلی کام پالیسی 2015 کی شق 5.1 ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر میں مسابقتی معاملات پی ٹی اے کے ذریعے ریگولیٹ کرنے سے متعلق ہے جبکہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے منظور شدہ مسابقتی قانون کو وزارت آئی ٹی کے تیار کردہ قوانین پر فوقیت حاصل ہے اس لیے سی سی پی اور دوسری ریگولیٹری باڈی کے درمیان مسابقتی معاملات کے تنازع میں مسابقتی قانون ہی لاگو ہو گا۔

۔