بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت،پاکستان نے بھارت سے غیراعلانیہ طور پرروئی کی درآمدات معطل کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت کے باعث پاکستان نے بھارت سے غیراعلانیہ طور پرروئی کی درآمدات معطل کردی ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ماتحت ادارے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے اعلیٰ حکام کی متعلقہ اسٹاف کوبھارت سے روئی کی درآمدات کیلیے امپورٹ پرمٹ کا اجرا روکنے کے زبانی احکام دیے گئے ہیں اورگزشتہ 3 روز سے بھارتی روئی کی امپورٹ پرمٹ کا اجرا معطل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے مقامی برآمدکنندہ مینوفیکچررز بھارت سے کپاس کے علاوہ کمیکلزاورڈائز کی بھی بڑی مقدار درآمدکرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے بغیرامپورٹ پرمٹ کپاس کی درآمدپر پابندی عائد کردی گئی ہے، کچھ درآمدکنندگان امپورٹ پرمٹ کے بغیر کپاس درآمدکررہے تھے جسے صوابدیدی اختیارات کے تحت امپورٹ کے بعد ایگزامن کرکے کلیئرکیا جارہا تھا تاہم بھارت کے ساتھ موجودہ تناؤ کی صورتحال کے بعد یہ سہولت ختم کردی گئی ہے اور اب صرف وہ کنسائمنٹس درآمدکرنے کی اجازت دی جائیگی جس کیلیے پیشگی امپورٹ پرمٹ حاصل کیے گئے ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :