قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 25 نومبر 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ کراچی وائٹس سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ سٹیٹ بینک آف پاکستان گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :