پاکستان سے کرکٹ کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری

جمعہ 25 نومبر 2016 13:24

پاکستان سے کرکٹ کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری

نئی دہلی / کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان سے کرکٹ کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری ، ویمنز چیمپئن شپ میں پوائنٹس کی کٹوتی کے باوجود ہٹ دھرمی کم نہ ہوئی، روایتی حریف سے ویمنز ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے، حکام نے 29 نومبرکو شیڈول میچ کے حوالے سے غیریقینی کو برقرار رکھا ہوا ہے، جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ ہماری ویمنز ٹیم ایونٹ میں شریک ہوگی مگر گرین شرٹس سے میچ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔

دوسری جانب پی سی بی نے معاملے پر ’’دیکھو اور انتظارکرو‘‘ کی پالیسی اپنا لی، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تب ہی عوامی سطح پر کوئی بیان دیں گے،فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں، ویمن میچز فورفیٹ ہونے سے بی سی سی آئی کو خاصا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کے پاکستان سے تین میچز نہ کھیلنے کی پاداش میں سیریز کو فورفیٹ قرار دیتے ہوئے تمام6 پوائنٹس گرین شرٹس کو دے دیے۔

یوں ٹیم بغیر کھیلے ہی فاتح قرار پائی،اس سزا پر ا آگ بگولا بھارتی کرکٹ حکام گیڈربھبکیوں سے دباؤڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے مینز چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کی بات ہوئی، اب روایتی حریف سے ویمنز ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے، حکام کی ہٹ دھرمی کم نہیں ہوئی اور وہ بدستور کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر تلے ہوئے ہیں، گذشتہ روز یہ تو واضح کردیا گیاکہ ٹیم 26 نومبر سے 4 دسمبر تک بنکاک میں شیڈول ویمنز ایشیا کپ میں حصہ لے گی تاہم اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ 29 نومبر کو شیڈول میچ کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کا خاتمہ کرنے سے صاف انکار کردیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :