صدر آل پاکستان انجمن تاجران کی تاجروں سے ملاقات

ووہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت تاجروں کے دیگر مسا ئل پر غور کیا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویزاور سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر کی فیصل آباد کے تاجروں سے ملاقات ،ووہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت تاجروں کے دیگر مسا ئل پر غور کیا گیا ،اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کہا ہے کہ تاجر کاذ پر کسی قسم کا کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا او ر تاجر وں کے حقوق کی جنگ جاری رکھی جائے گی ، فیصل آباد کے تاجروں کے وفد کی خواجہ شاہد رزاق سکا صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کی انکے ہمراہ شیخ سعید،شیخ شوکت،اسامہ سعید اعوان،چوہدری اعجاز احمد اور عبدالقیوم انور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ خواجہ شاہد رزاق سکا نے تاجروں کے درینہ مسائل سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا ۔صدر آل پاکستا ن انجمن تاجران خالد پرویز نے فیصل آباد کے تاجر وں کواپنی حمایت اوراعتمادکا یقین دلاتے ہوکہا کہ کوئی مسئلہ ہوا ہم فیصل آباد کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :