ْ پنجاب بھر میں کسان پیکج کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرینگے ، سلمان غنی

کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے زائد بلوں کو دی گئی رعایت کے مطابق درست کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کریںگے ، اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 13:22

ْ پنجاب بھر میں کسان پیکج  کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کے کسان پیکج کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے کیلئے متعلقہ محکمے ذمہ دارانہ انداز میں خدمات فراہم کریں اور ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے کنکشنز کے حصول اور خراب میٹرز کی تبدیلی اوربلوں میں فرق کی درستگی سے متعلق ایس ڈی اوز فیسکو کے متعلقہ دفاتر میں ڈیسک قائم کردیئے گئے کسانوں کی شکایات حل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں گئیں آن لائن کے مطابق اس سلسلہ میں گذشتہ روزڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہ ہو ا جس میںکسانوں کیلئے ٹیوب ویل کے بلوں پر سبسڈی کے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ای ڈی او(زراعت)چوہدری عبد الحمید،ڈپٹی مینجر کمرشل محمد رفیق اورمحکمہ زراعت کے دیگر افسران کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندوں میاں ریحان،چوہدری نذیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی نے ہدایت کی کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے زائد بلوں کو دی گئی رعایت کے مطابق درست کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کریں اور ڈیفالٹرز کے بلوں پر ایڈجیسمنٹ کو یقینی بنانے کے علاوہ بھاری مالیت کے بلوں کی اقساط پر ادائیگی کی سہولت فراہم کریں۔انہوں نے ای ڈی او زراعت،ڈپٹی مینجر کمرشل اور کاشتکاروں کے نمائندہ میاں ریحان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کسانوں کی شکایات کاجائزہ لے کر انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔ای ڈی اوزراعت چوہدری عبدالحمید نے اس موقع پر کسان پیکج کے تحت ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں میں رعایتی نرخوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ کسانوں کے نمائندوں نے بعض مسائل کے بارے میں بتایا۔۔

متعلقہ عنوان :