پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانیکا معاملہ،متحدہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا

جمعہ 25 نومبر 2016 13:22

پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانیکا معاملہ،متحدہ نے تحفظات کا اظہار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ ڈالا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کو رکوایا جائے ورنہ پی سی بی کا مالی کباڑہ ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں اقبال محمد علی نے پاکستان سپر لیگ کو پرائیویٹ کمپنی کا درجہ دیئے جانے پر تحفظات کا اظہاکرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کی پی سی بی سے علیحدگیکرکٹ بورڈ کو نقصان پہنچائے گی، وزیر اعظم بطور پیٹرن معاملے کا نوٹس لیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پی ایس ایل کی پرائیویٹائزیشن رکوانے کے لئے مداخلت کریں،اقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے کرکٹ کے معاملات پر میری گہری نظر ہے،انہو ںنے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دنیا میں کہیں بھی ٹی 20 کرکٹ لیگ کو بورڈ سے الگ نہیں کیا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ مالی وسائل سے پہلے ہی دو چار ہے،پی ایس ایل کو پی سی بی سے الگ کرنا مزید مالی بحران پیدا کر سکتا ہے، اقبال محمد علی نے کہاکہ پی ایس ایل کے پہلے تجربے سے فرنچائزز کو مالی نقصان ہو چکا ہے، دیگر ملکوں میں کرکٹ لیگ سے بورڈ پیسہ بنا رہا ہے، کیا اس فیصلے کے بعد پی سی کا مستقبل روشن ہو گا کیا پی اسی ایل کی بورڈ سے علیحدگی کی وجہ پہلے تجربے کی ناکامی ہی پہلے ایڈیشن سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہوا تو ذمہ داروں کا تعین ہوا ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں چیئر مین پی سی بی اور وزیراعظم آفس نے مداخلت کیوں نہیں کیبتایا جائے کہ پی ایس ایل کے لاہور عشائیہ کے لئے چار کروڑ روپے کیسے خرچ ہو ئی