پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے میچ میں بارش پھر آڑے آگئی

پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیاگیا، صرف 21اوورزہی کرائے جاسکے، نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں پر 77رنز بنا لیے جیت راول 35اور راس ٹیلر 29رنز کے ساتھ کریز پر موجود،محمد عامر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، آ ج کھیل آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوگا

جمعہ 25 نومبر 2016 13:20

یملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے میچ میں بارش پھر اڑے آگئی ، ہیملٹن ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیاگیا۔کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں پر 77رنز بنا لیے۔

(جاری ہے)

سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اورکیویز اوپنر لیتھم بغیر کھاتہ کھولے عامر کی گیندپر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، دوسری کامیابی کیلئے بھی بولرز کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور مجموعی اسکور39پر پہنچا تو ولیم سن 13رنز بناکر سہیل خان کا شکار ہوگئے۔

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں صرف 21اوورزہی کرائے جاسکے اور ایمپائرنے وقت سے قبل ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا،دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل شروع ہوگا۔جب کھیل ختم ہوا تو جیت راول 35اور راس ٹیلر 29رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :