سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا مارگلہ نیشنل فاریسٹ کی حدود کے تعین کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

جمعہ 25 نومبر 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مارگلہ نیشنل فاریسٹ کی حدود کے تعین کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں مارگلہ نیشنل فاریسٹ کی حدود کے تعین کے لئے کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے کمیٹی میں ڈی ایف او راولپنڈی ، ڈائریکٹر انوائنمنٹ سی ڈی اے اور اسسٹنٹ کمشنر رورل شامل ہوں گے کمیٹی مری سے لے کر فتح جھنگ تک مارگلہ نیشنل فاریسٹ کی حدود کا تعین کرے گی جس کے بعد مارگلہ نیشنل فاریسٹ کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :