حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان دنیا بھر میںکشمیر کے مسئلہپر تنہائی کا شکارہے،ندیم افضل چن

بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم ٖڈھا رہے ،جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب

جمعہ 25 نومبر 2016 13:19

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم افضل چن نے کہاہے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان دنیا بھر میںکشمیر کے مسلہ پر تنہائی کا شکارہے جس کی بنا پر بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم ٖڈھا رہے ہیں لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سول آبادی پر حملے اسی صورتحال کا نتیجہ ہے حکومت سخت موقف اپنائے پوری قوم کشمیر کاذ کیلئے یکسوہے پارٹی قیادت نے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ کر حلقہ این اے 64کے عوام کو اعزاز دیا ہے پی پی پی ملک گیر جماعت ہے ہم پسے ہوئے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے اس حلقہ کے وزیر صرف سرکاری زمینیں الاٹ کرانے کیلئے منصب پر بیٹھے ہیںعوام سے وعدہ ہے کہ ان سے تمام زمینیں واپس لیں گے ان سے ذکوة عشر اور فطرانہ کا حسب وعدہ پورا حساب لیں گے وزیر مملکت کا بھائی ٹی ایم اے بھلوال میں کمیشن مافیا کا سرپرست بنا ہوا ہے وزیر مملکت اپنے حلقہ اور آبائی شہر بھیرہ کو تحصیل کا حقیقی درجہ دلانے میں ناکام ہو ا ہے ہسپتال میں سہولیات نہیں ججز اور ڈی ایس پی کے علاوہ دیگر تحصیل دفاتر نہیں بنائے جاسکے 1122کا منصوبہ کھٹائی میں ہے ہم حکومت کو نہیں بچا رہے بلکہ جمہوریت کے تسلسل کی کوشش کر رہے ہیں پانامہ ایشو پر پی پی پی کا موقف ٹھوس اور واضع ہے نواز شریف فیملی سیاسی اور سماجی طور پر کرپشن میں ملوث ثابت ہو چکی ہے اب قانونی حوالے سے بھی صورتحال جلد سامنے آجائے گی ندیم افضل چن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دیئے گئے چار مطالبات کو نامانا گیا تو پی پی پی ہر سطح پر حکومت مخالف تحریک چلائے گئی انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے چوبیسیوں آئینی ترمیم وزیراعظم اور ان کے خاندان کو پاناما کرپشن سے بچانے کیے لئے لائی جارہی ہے جسے اپوزیشن اپنے اتحاد سے ناکام بنائے گی انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تیس سال تک حکمرانی کرنے والوں نے پنجاب کو جرائم کی نظر کر دیا ہے اور آج سرے عام ڈکیتیاں ہو رہی ہیں یہ کیسی گڈ گورنس ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ہر سطح پر فعال کیا جائے گا اور 27دسمبر تک پارٹی کی تنظیموں کو بحال کر دیا جائے گا نئی تنظیم سازی میں پرانے ورکروں کو ترجہ دی جائے گی اور روٹی کپڑا اور مکان کے منشور کو پورا کیا جائے گا رنگ نسل اور مذہب کو بنیاد بنائے بغیر برابری کی سطح پر عوام کو ان کے حقوق دلائے جائیں گے ندیم افضل چن نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ ہے جس کی معیشت تباہ ہو چکی ہے کسان اور امیندار کو اس کی محنت کا پھل نہیں مل رہاہے ہم تھانہ کلچر کا خاتمہ کریں گے کمزور طبقوں کی آواز بنیں گے کسان مزدور کی مقررہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا کسان اور زمیندار پر لگائے گئے بھاری ٹیکسوں کو کم کرایا جائیگا ۔

۔