حب :مسافرکوچ اورٹریلرکی ٹکر،15افراد زخمی

جمعہ 25 نومبر 2016 13:16

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ اورٹریلرکی ٹکرکے نتیجے میں15افراد زخمی ہوگئے،زخمیو ں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جب خضدارسے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثیکی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ سول اسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :