قصور: مبینہ پولیس مقا بلہ، 3 ڈاکو ہلاک،5فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 25 نومبر 2016 13:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) قصور کے علاقے کھڈیاں کے نواح میں مبینہ پولیس مقا بلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 7 ڈاکو گنڈا سنگھ والاکے علاقے میں واردات کرکے آ رہے تھے ، تھانہ کھڈیاں کی حدود علاقہ چاہ مالی والا میں ناکا لگائے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ 5 فرارہو گئے۔ڈاکوئوں کا تعاقب کرتے ہوئے چونیا ں کے علاقے میں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک اور ڈاکو ہلاک ہو گیا،ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت فاروق ، حیدر اور شفیق عرف شبو کے ناموں سے ہوئی ہے ،یہ ڈاکو درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :