حلقہ ا ین اے 68 میں تعمیر وترقی کے مختلف منصوبوں پر کام جار ی ہے، سردار شفقت حیات بلوچ

جمعہ 25 نومبر 2016 13:16

سلانوالی۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا ہے کہ حلقہ ا ین اے 68 میں اربو ں رو پے مالیت سے تعمیر وترقی کے مختلف منصوبوں پر کام جار ی ہے حلقہ ا ین ا ی68کے لوگوں کو سوئی گیس اوربجلی سمیت تمام بنیا د ی سہو لیا ت کی فراہمی ہمارا مشن ہے کیونکہ حلقہ عوا م سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھنے وا لے لو گ ہیں این ا ی68وز یر اعظم محمد نوازشر یف کا حلقہ انتخاب ہیں انہوںنے حلقہ کیلئے کثیر ما لیت کے ترقیاتی فنڈز کااجرا ء کر کے حلقہ عوا م سے محبت کا ثبوت فراہم کیا ہے ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے اپنی گفتگومیںکیا انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے کی طرح بلدیاتی اداروں کے سربرا ہو ں کے انتخا با ت میں بھی مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوارہی کامیاب ہو ں گے کیونکہ مسلم لیگ کو ضلع سرگودہاسمیت پنجاب بھرمیں واضح اکثر یت حاصل ہے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات کا انعقاد جلد ہو گا جس میں مسلم لیگ ن کے نا مز د امیدوار شاندار کامیابی حاصل کر کے عوامی خد مت اور تعمیر وترقی کا ایک نیادور شروع کریں گے ۔