چینی یوآن کی قدر میں معمولی کمی

جمعہ 25 نومبر 2016 13:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)چینی کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، زرمبادلہ مارکیٹ میں چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں 83بیسک پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6.9168کی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق جون2008ء کے بعد چینی یوآن اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔