ہالی ووڈ فلم’ایلیمینیٹرز‘کی نئی جھلکیاں جاری

جمعہ 25 نومبر 2016 13:12

ہالی ووڈ فلم’ایلیمینیٹرز‘کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’ایلیمینیٹرز‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز نن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کے ایک گھرمیں غلطی سے ہونے والے حملے کے بعد گواہوں کو تحفظ دینے کے پروگرام کو بند کردیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز، اسٹو بینٹس، ڈینیل کالٹاگرون، جیمز کاسمو اور اولیویا میس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 6 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔