ٹوکیو میں مسلم خواتین کے لیے حجاب فیشن شو کا انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 13:12

ٹوکیو میں مسلم خواتین کے لیے حجاب فیشن شو کا انعقاد
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) مسلم خواتین کے لیے حجاب فیشن شو کا انعقادجاپان کے شہر ٹوکیو میں مسلم خواتین کے لیے پہلے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھ کر مسلم خواتین دنگ رہ گئیں انہوں نے منتظمین کو شاندار شو کرنے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کے فیشن شو میں اسلامی اقدار کا احترام مقدم رکھتے ہوئے حجاب کے نت نئے رنگ اور انداز پیش کئے گئے جو دیدہ زیب اور دلکش ہونے کے باعث اپنی مثال آپ تھے شو کو چار چاند اس وقت لگے جب ریمپ پر ماڈلز ان حجاب کو پہنے جلوہ افروز ہوئی جسے دیکھ کر حاضرین نے خوب داد دیاس تقریب میں دنیا بھر سے مسلم ڈیزائنرز نے حصہ لیا جنہوں نے حجاب کو نئی جدت دیتے ہوئے کھلتے رنگوں کے ساتھ ساتھ فیشن کے بدلتے تقاضوں کا خیال رکھا تقریب میں شرکت کرنے والے بیشتر مہمانوں لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ حجاب کا استعمال نہیں کرتیں لیکن اس فیشن شو کے بعد دل میں اس کا شوق اور بڑھ گیا ہے۔