اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کا مقدمہ درج، محافظ علی بٹ کا بیان ریکارڈ

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کا مقدمہ درج، محافظ علی بٹ کا بیان ریکارڈ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کا مقدمہ 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا۔ قسمت بیگ کے محافظ علی بٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے کسی پر شبہ ظاہر نہیں کیا تاہم موبائل فون ریکارڈ کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹیج اداکارہ قسمت بیک کو ہربنس پورہ کے قریب اس وقت گولیاں مار دی تھیں جب وہ اپنے باڈی گارڈ کے گھر واپس جا رہی تھیں۔انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔بعدازاں ساتھی اداکاروں اور اہلخانہ نے پولیس کے خلاف جیل روڈ اور مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاج کیا تھا اور پولیس نے 5 دن میں ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا تھا۔

متعلقہ عنوان :