نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 25 نومبر 2016 13:12

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) آکلینڈ کے فاسٹ بائولر لوکائی فرگیوسن کو نیوزی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹوڈ ایسٹل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کولن منرو اور ہینری نکولس کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ڈگ بریسویل، اینٹن ڈیوچ، لوک رونکی اور ایش سودی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گی ہے، روس ٹیلر آنکھ کی سرجری جبکہ کورے اینڈرسن انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکائی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، جمی نیشم، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم سائودی اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی۔