چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز آئندہ ماہ ہو گی

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز آئندہ ماہ دسمبر میں ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 4 دسمبر کو سڈنی، دوسرا 6 دسمبر کو کینبرا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 9 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔