سینیٹ میں جنوبی وزیرستان میں صحت و تعلیم کی سکیموں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

جمعہ 25 نومبر 2016 12:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سینیٹ میں جنوبی وزیرستان میں صحت و تعلیم کے محکموں کی سکیموں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر صالح شاہ نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔