سینیٹ میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

جمعہ 25 نومبر 2016 12:48

سینیٹ میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سینیٹ میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایوان نے کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز خوش آئند ہیں۔ اس پر کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ موثر طریقے سے کام کر رہی ہے اور لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :