آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 12:05

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ آرمی چیف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔